مولانا طارق جمیل نے سری لنکا کے ہائی کمشنر سے ملاقات کی اورسانحہ سیالکوٹ پرمعذرت کی۔
تفصیلات کے مطابق مولانا طارق جمیل اور علامہ طاہر اشرفی نے سری لنکن ہائی کمیشن کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سری لنکن ہائی کمشنر سے خصوصی ملاقات کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ،مولانا طارق جمیل نے کہا کہ سری لنکن سفیر کو کہا ہم معافی مانگنے آئے ہیں، ہمارا دین ظلم و جبر کی بالکل اجازت نہیں دیتا۔ سری لنکا کے عوام سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتا ہوں، ہم سری لنکا والوں کے سامنے شرمندہ ہیں۔
مولانا طارق جمیل کا مزید کہنا تھا کہ کسی کو حق حاصل نہیں وہ کسی کو جلائے۔ صرف اللہ کو حق ہے۔ اسلام محبت کا درس دیتا ہے۔اسلام کا نام سلامتی ہے ایمان کا مطلب امن ہے۔مولانا طارق جمیل نے لوگوں سے قرآن مجید اورحضوراکرم ﷺ کی سیرت پڑھنے کی درخواست کی۔
اس موقع پر سری لنکن سفیر نے کہا کہ فیکٹری نے پریانتھا کمارا کے دو بچوں کے اخراجات اٹھانے کا فیصلہ کیا، فیکٹری میں ایک سری لنکن شہری کو نوکری دی گئی، پاکستانی حکومت کی جانب سے لیے گئے اقدامات پر مطمئن ہیں۔
ہاتھ جوڑ کر سری لنکن قوم سے معافی مانگتے ہیں، مولانا طارق جمیل
22
دسمبر 2021