بلدیاتی انتخابات میں شکست، وزیراعظم نے وزیراعلیٰ محمود خان کو طلب کرلیا

22  دسمبر‬‮  2021

خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں شکست کے بعد وزیراعظم کی طلبی پر وزیراعلیٰ محمود خان اسلام آباد پہنچ گئے، الیکشن ہارنے پر عمران خان کو بریفنگ دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے طلب کرنے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اسلام آباد پہنچ چکے ہیں، جہاں وہ وزیراعظم سے ملاقات کرینگے، الیکشن میں کہاں کہاں اور کیوں شکست ہوئی؟ وزیراعلیٰ بلدیاتی انتخابات کے نتائج پر وزیراعظم کو بریف کریں گے۔

ملاقات میں بلدیاتی الیکشن میں ساتھ نہ دینے والے ارکان پارلیمنٹ اور سینئر رہنماؤں کی نشاندہی کی جائے گی جبکہ ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا جائے گا، رپورٹ کے بعد وزیراعظم اگلے مرحلے کی حکمت عملی کے لیے محمود خان کو گائیڈ لائنز دیں گے۔

واضح رہے کہ کے پی بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں غیر متوقع شکست پر پی ٹی آئی ارکان شش وپنج میں مبتلا ہیں اور انہوں نے شکست کی وجوہات جاننے کے لئے وزیراعظم سے بڑا مطالبہ کیا ہے۔

تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو رپورٹ پیش کرنے سے قبل وزیراعلی محمود خان کی قریبی صوبائی وزراء سے مشاورت جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مخالف امیدواروں کو سپورٹ کرنے پر دو ارکان قومی اسمبلی اور چار ارکان صوبائی اسمبلی کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

 

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved