ویڈیو،افغانستان میں طالبان کی حکومت آنےکے بعد ٹی وی پر پہلا میوزک شو

22  دسمبر‬‮  2021

طالبان کی حکومت آنے کے بعد افغانستان میں پہلی مرتبہ ٹی وی پر میوزک شو براہ راست نشر کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق افغان صحافی یلدا حاکم نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انھوں نے بتا یا کہ طالبان کی حکومت آنے کے بعد افغانستان میں پہلی مرتبہ طلوع ٹی وی نے لائیو میوزک شو نشر کیا۔
صحافی نے مزید لکھا کہ شب یلدا اندھیرے میں روشنی کی فتح کا جشن ہے۔ یلدا حاکم نے اپنی ٹوئٹ میں افغانستان کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔


یاد رہے کہ افغانستان کا کنٹرول حاصل کرنے کے بعد طالبان رہنماؤں کا انٹرویو کرنے والی طلوع نیوز کی خاتون صحافی بہشتہ ارغند افغانستان چھوڑ گئیں تھی۔ طالبان کے دور میں افغان خواتین کا مستقبل کیا ہے، ساری دنیا کی نظریں اسی پر جمی ہیں۔

واضح رہے کہ طالبان نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved