یونیورسٹی آف ایجوکیشن کی جانب سے 90 سکولز میں سکول ملک پروگرام منصوبے کا مرحلہ وار آغاز کر دیا گیا ہے، جس کے تحت 85 لاکھ روپے کی لاگت سے اسکول کے بچوں کو مفت دودھ فراہم کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق ملک پروگرام منصوبے کی افتتاحی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی، جس میں پنجاب کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم راجہ یاسر ہمایوں سرفراز، وزیر برائے سماجی بہبود یاور عباس بخاری، وزیر برائے لائیو اسٹاک حسنین بہادر دریشک، یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا اور فرائیز لینڈ اینگرو پاک لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر علی احمد خان نے بھی شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حسنین بہادر دریشک کا کہنا تھا کہ پاکستانی بچوں میں غذائی قلت کی شرح تشویشناک حد تک زیادہ ہے جس پرقابوپانے کیلئے حکومت نے سکول ملک پروگرام کا آغاز کیا ہے۔
"سکول جانیوالے بچوں کیلئے دودھ پروگرام" کی لانچنگ تقریب کا انعقاد
صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردار حسنین بہادر دریشک اور وزیر ہائرایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں کی بطورِ مہمان خصوصی شرکت@RajaYassirPTI @UVAS_Official pic.twitter.com/lYGcCv48Mo— Hasnain Dreshak (@HasnainDreshak) December 21, 2021
یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے پبلک سکول سپورٹ پروگرام کے تحت تیار کئے گئے اس منصوبے کے پہلے مرحلے میں اٹک اور شیخوپورہ کے دور دراز علاقوں میں موجود 90 پرائمری سکولوں کے بچوں کو دودھ فراہم کیا جائے گا، اور اس میں مرحلہ وار اضافے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔