سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ریکارڈ

22  دسمبر‬‮  2021

ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر فی تولہ سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی صرافہ مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر کمی سے 1789 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 150 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 25 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 129 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 7 ہزار 424 روپے ہوگئی ہے۔اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1460 روپے پر مستحکم رہی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved