وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی حسان خاور کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا مقابلہ کر ہر صوبے میں کرپٹ نظام سے ہے۔
پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا ہے کہ جمہوریت میں ہار جیت ہوتی ہے اور یہ ہی جمہوریت کا حسن ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں ایسےلوگ بھی لائیں گے جو بتائیں گے پی ٹی آئی حکومت نے کیا کام کیے، ایسے امیدوار ہوں گے جو وزیراعظم کے منتخب ہوں اور پارٹی بیان بھی لے کر چلیں ، ایسے امیدوار ہوں گے جن کی شہرت بھی اچھی ہو۔
حسان خاور نے کہا کہ عمران خان صاحب نے سیاست شروع کی تو لوگوں کو وقت لگا سمجھنے میں کہ واقعی کوئی تبدیلی لا سکتا ہے اور یہ حقیقت ہے کہ تحریک انصاف کا مقابلہ کر ہر صوبے میں ایک جماعت سے ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا کے پی کے میں جے یو آئی سے، پنجاب میں ن لیگ سے اور سندھ میں پیپلز پارٹی سے مقابلہ ہے۔حسان خاور نے کہا کہ تحریک انصاف اصل قومی جماعت ہے، باقی جماعتیں اپنے اپنے صوبوں تک محدود ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی نے کہا کہ عمران خان نے ہمیں وژن دیا ہمیں اس وژن پہ یقین کرنا ہے۔