بحرین کے ساتھ طویل مدتی اور کثیر المقاصد پائیدار تعلقات کے خواہاں ہیں، آرمی چیف

22  دسمبر‬‮  2021

رائل بحرین نیول فورس کے کمانڈر ریئر ایڈمرل محمد یوسف العصام نے آج جنرل ہیڈ کوارٹرز میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

پاکس فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دورانِ ملاقات باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور دفاع و سیکیورٹی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان دوطرفہ روابط کی روایت کو برقرار رکھنے اور بحرین کے ساتھ طویل مدتی اور کثیر المقاصد پائیدار تعلقات کا خواہاں ہے۔

 افغانستان کے حوالے سے سربراہ پاک فوج نے عالمی اتحاد اور انسانی تباہی کو روکنے کے لیے مخلصانہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے افغانستان میں امن اور مفاہمت کے اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔معزز مہمان ریئر ایڈمرل محمد یوسف العصام نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کا اعتراف کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار، بارڈر مینجمنٹ کے لیے خصوصی کوششوں اور علاقائی استحکام میں کردار کو بھی سراہا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved