بھارتی پنجاب کے شہر لدھیانہ کی عدالت میں زوردار دھماکے سے 2 افراد ہلاک اور 5 افراد زخمی ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لدھیانہ کی ڈسٹرکٹ کورٹ کے اندر 12 بج کر 22 منٹ پر زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کی وجوہات کے بارے میں تاحال معلوم نہیں ہو سکا ہے لیکن دھماکے میں 2 افراد ہلاک اور 5 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
Punjab: Blast in ludhiana court complex; Reportedly 2 daed, many injured pic.twitter.com/2AaiOLbA7W
— MeghUpdates🚨™ (@MeghBulletin) December 23, 2021
بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
دوسری جانب دھماکے کے فوری بعد بھارت کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے عدالت کا گھیراؤ کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔