ملکہ جعلساز سیاست کی فکر چھوڑیں رسیدیں دیں، شہباز گل

23  دسمبر‬‮  2021

ترجمان وزیر اعظم، معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ ملکہ جعلساز سیاست کی فکر چھوڑیں رسیدیں دیں، عوام جانتے ہیں کہ معیشت ڈبو کر ملک کا مستقبل تاریک کرنے والے ن لیگی نااہل ہیں۔

شہباز گِل نے مریم اور آصف زرداری کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری نے ضمانت ملتے ہی بڑی بڑی بڑھکیں ماری ہیں، عوام نے دیکھ لیا آپ نے سندھی عوام سے لقمہ اور کپڑا کیسے چھینا، ایک بچے کو پہلے سندھ سے لانچ کرنے کی کوشش کی گئی، سیاست میں آنے کیلئے شخصیت نہیں دماغ بھی چاہیے، ان لوگوں کی سیاست میں کیا کنٹری بیوشن ہے۔ مریم صفدر کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ ملکہ جعلساز سیاست کی فکر چھوڑیں رسیدیں دیں، عوام جانتے ہیں کہ معیشت ڈبو کر ملک کا مستقبل تاریک کرنے والے ن لیگی نااہل ہیں،۔

ان کا کہنا تھا کہ بڑے میاں عدالت سے سزا پانے کے بعد مفروری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، سیاست میں غیر اہم ہو چکی مریم کے والد مفرور ہو کر لندن براجمان ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارے حال کو تباہ کرنے والا شخص گھر جانے کی تیاری کرے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں (ن) لیگ کی نائب صدر مریم نواز شریف نے لکھا تھا کہ اساتذہ کو بلدیاتی اداروں کی ماتحتی میں دینا نالائقی اور نااہلی کی بدترین مثال ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved