پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ مسلسل چوکنا اور تیار رہنے سے تمام خطرات سے نمٹا جاسکتا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل باجوہ نے کنٹرول لائن کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا، ایل او سی پہنچنے پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کو کنٹرول لائن کے علاقوں کی زمینی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، آرمی چیف کو دستوں کی پیشہ ورانہ تیاریوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔
COAS visited forward areas along LOC. COAS was briefed on ground situation along LOC & operational preparedness of the formation. COAS interacted with the troops deployed along LOC in Kot Kotera Sector. (1/2) pic.twitter.com/LkbJRgxHnB
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 23, 2021
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوٹ کوٹیرہ سیکٹر میں تعینات فوجی جوانوں سے بھی بات چیت کی اور جوانوں کی جنگی تیاری اور بلند حوصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایل او سی پر سیکیورٹی یقینی بنانےکیلئے حکمت عملی اہم ہے، مسلسل چوکنا اور تیار رہنے سے تمام خطرات سے نمٹا جاسکتا ہے۔