معاون خصوصی وزیرِ اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے کہا ہے کہ جن منصوبوں پر ن لیگ نے تصویریں کھنچوائیں، ہم انہیں بھی عوامی فائدے کے لیے مکمل کر رہے ہیں۔
حسان خاور نے مریم اونگزیب کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ آج لاہور میں وزیر اعظم عمران خان نے لاہور ٹیکناپولس کا سنگِ بنیاد رکھا، حسبِ توقع مسلم لیگ ن کو اس سے خاصی تکلیف ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ مریم اورنگزیب صاحبہ نے 2014 میں اس منصوبے کو شروع کرنے اور افتتاح کرنے کا دعویٰ کر دیا، 2018 میں ن لیگی حکومت جانے کے وقت یہاں صرف ایک دیوار تھی اور ایک گیٹ لگا ہوا تھا۔
وزیرِ اعظم عمران خان لاہور دورہ
وزیرِ اعظم عمران خان نے لاہور میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں صوفی ازم، سائنس اور ٹیکنالوجی کیلئے ابولحسن الشاذلی ریسرچ سینٹر کا افتتاح کیا اور 14 کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہونے ہونے والی سینٹرکی عمارت کا سنگِ بنیاد رکھا۔ pic.twitter.com/kVflyvcHtq— CM Punjab (Updates) (@CMPunjabPK) December 23, 2021
حسان خاور کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم کا ویژن ہے کہ تمام بند اور تاخیر کا شکار منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے، وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اس جگہ کو اسپیشل ٹیکنالوجی زون قرار دیکر کام کا آغاز کروایا۔
ان کا کہنا تھا کہ آج بھی وہاں امریکہ اور چائنہ کی دو لیڈنگ یونیورسٹیوں کے نمائندگان موجود تھے، یہاں ٹیکنالوجی کمپنیاں پاکستان میں ٹیکنالوجی انقلاب لانے میں مدد گار ثابت ہوں گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہہم نے کراچی میں گرین لائن منصوبہ شروع کیا جس کا ن لیگ نے صرف وعدہ کیا تھا۔