ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 400 روپے اضافے کے بعد ملک میں 24 قیراط کے ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 25 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔
10 جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 7 ہزار 767 روپے ہوگئی ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 25 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 7 ہزار 767 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب ایسوسی ایشن کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونا 16 ڈالر اضافے سے 1805 فی اونس ہوگیا ہے۔
عالمی مارکیٹ اور پاکستان میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
23
دسمبر 2021