بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں کے ایک ہجوم نے چرچ پر دھاوا بول دیا، جس میں مشتعل ہجوم نے چرچ کی مبینہ طور پر بے حرمتی بھی کی، اور چرچ کی عمارت میں بھی توڑ پھوڑ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک میں انتہاپسند ہندوؤں کے ایک مشتعل ہجوم نے 160 سال قدیم سینٹ جوزف چرچ پرحملہ کردیا، مشتعل افراد نے چرچ کی عمارت میں توڑپھوڑ کی اورچرچ میں موجود افراد کوجان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ ہندو انتہا پسندوں کا کہنا تھا کہ اس چرچ کے ذریعے ہندوؤں کو زبردستی عیسائی بنایا جا رہا ہے، ایسے چرچ کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حملے کے وقت لوگ چرچ میں عبادت کر رہے تھے، جن میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
#JUSTIN: A church in #Karnataka's Chikkaballapur district was attacked by miscreants. This attack comes amid discussion of #AntiConversionBill in the state assembly today. @IndianExpress pic.twitter.com/LO9R6DaxXb
— Darshan Devaiah B P (@DarshanDevaiahB) December 23, 2021
بھارتی انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے چرچ پر حملے کی عالمی سطح پر مذمت کی جا رہی ہے، اور بھارت کے ہندوتوا نظرئیے کو بھی ہدف تنقید بنایا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے مساجد، چرچ و دیگر مذاہب کی عبادت گاہوں پر حملوں میں اضافہ ہاتا جا رہا ہے، چند روزقبل کرناٹک ہی کے شہرکولارمیں ہندوانتہاپسندوں نے مسیحیوں کی مقدس کتاب کونذرآتش کردیا تھا، اور گذشتہ مہینے ریاست اتراکھنڈ میں آر ایس ایس کے دہشت گردوں نے ایک اور چرچ پر حملہ کرکے اس میں توڑ پھوڑ کی تھی۔