اسپتال نے پتھری کے علاج کے نام پر غریب مریض کا گردہ نکال لیا

24  دسمبر‬‮  2021

 اسپتال میں پتھری کا آپریشن کرانے کی غرض سے جانے والے غریب سرکاری ملازم کا ایک گردہ نکال لیا گیا۔

بلوچستان اسمبلی میں میں سوئپر عمران مسیح نے بتایا کہ اسے گردے میں پتھری تھی جس کا آپریشن کرانے وہ ائیر پورٹ روڑ پر واقع ایک نجی اسپتال گیا جہاں اس کا آپریشن کیا گیا۔

عمران مسیح کے مطابق کئی دنوں تک اس نجی اسپتال کی انتظامیہ اپنے ہی خرچ پر ڈائیلاسز کرتی رہی اور اسپتال والے از خود اسے گھر سے لاتے اور پہنچاتے رہے تاہم حالت مسلسل غیر ہوتی رہی جس پر اسے کراچی لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انکشاف کیا کہ عمران مسیح کا ایک گردہ نہیں ہے جب کہ دوسرا گردہ بھی کام نہیں کررہا۔

 بلوچستان اسمبلی ایمپلائز یونین کے رہنما ظفر رند نے بتایا کہ اسپتال انتظامیہ کے خلاف بجلی گھر روڑ پولیس تھانے میں مقدمے کے اندراج کے لیے کوششیں کررہے ہیں ، پولیس نے مقدمہ درج نہ کیا تو اسمبلی ایمپلائز یونین احتجاج کرے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved