بالی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کی تیسری شادی کا انکشاف

24  دسمبر‬‮  2021

بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر ایک بار پھر عامر خان کی تیسری شادی کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  بالی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کی تیسری شادی سے متعلق خبریں گردش کررہی ہیں اور کہا جارہا ہے کہ وہ تیسری شادی کا اعلان اپنی فلم لال سنگھ چڈھا کی ریلیز کے بعد کریں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ عامر خان فلم ریلیز ہونے سے پہلے کسی تنازع کا شکار، یا خبروں کی زینیت نہیں بننا چاہتے۔ یاد رہے کہ یہ فلم آئندہ برس اپریل میں ریلیز ہو گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ ہے کہ عامر خان نے فاطمہ ثناء شیخ سے خفیہ نکاح کر لیا ہے، جنہوں نے عامر خان کے ساتھ فلم دنگل میں ان کی بیٹی کا کردار کیا تھا۔

 

بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے شادی کی خبروں کو سچ ثابت کرنے کیلئے عامر خان کی سابق اہلیہ کے ساتھ لی گئی تصاویر کو ایڈٹ کر کے شیئر کرنا شروع کر دیا ہے، اور کرن راؤ  کی جگہ فاطمہ ثناء شیخ کی تصاویر لی جا رہی ہیں۔

یاد رہے کہ کرن راؤ عامر خان کی دوسری اہلیہ تھیں، جن سے انکی شادی 2005ء میں ہوئی تھی،  کرن راؤ  سے ان کا ایک بیٹا آزاد راؤ ہے، عامر خان کی پہلی  اہلیہ رینا دتہ تھیں، جن میں ان کے دو بچے ہیں۔ مسٹر پرفیکٹ کی پہلی دونوں شادیوں میں طلاق ہوئی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved