مہنگی ایل این جی کا بوجھ گھریلو صارفین پرنہیں ڈال سکتے، حماد اظہر

24  دسمبر‬‮  2021

وفاقی وزیر  برائے توانائی حماد اظہر کا کہنا ہےکہ ملک میں گیس بحران کا احساس ہے لیکن مہنگی ایل این جی  کا بوجھ بھی گھریلو صارفین پر نہیں ڈال سکتے۔

ماد اظہر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سردیوں میں گھریلو صارفین کی گیس کی طلب بڑھ جاتی ہے، موسم سرما میں دیگر شعبوں کی گیس روک کر گھریلو صارفین کو گیس سپلائی دے رہے ہیں، ایک حد سے زیادہ گیس سستی نہیں دے سکتے۔

وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ ملک میں گیس کے ذخائر میں مسلسل کمی ہورہی ہے اور ہم سسٹم میں گیس کی کمی کو پورا کرنے کے لیے کوشاں ہیں، تاہم گیس کی سپلائی اتنی ہی ہے جتنی زمین سے نکل رہی ہے، ملک میں ایل این جی کے مزید 10 سے 11 کارگو آئیں گے، تاہم ایل این جی عالمی مارکیٹ میں بہت مہنگی ہے اسلیئےمہنگی ایل این جی  کا بوجھ بھی گھریلو صارفین پر نہیں ڈال سکتے

خیال رہے کہ سردی کی آمد کے ساتھ ہی ملک بھر سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی قلت پیدا ہوگئی ہے اور شہر قائد کے بیشتر علاقوں میں گیس نہ ہونے کے برابر ہے جن میں ڈیفنس، صدر،  آئی آئی چندریگرروڈ اور دیگر ملحقہ علاقوں میں گزشتہ کئی روز سے گیس غائب ہے۔

کراچی میں گیس بحران پر شہر سے تعلق رکھنے والے ممبران اسمبلی نے وزیر توانائی حماد اظہر کو خط لکھ کر شدید احتجاج کیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved