کسی حکومت نے غریب کے لیے گھر بنانے کا نہیں سوچا، اب عام آدمی اپنا گھر لے سکتا ہے، وزیراعظم

24  دسمبر‬‮  2021

.وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جب امیر اور غریب میں فرق ہوگا تو ملک ترقی نہیں کرے گا

میرا گھر ہاؤسنگ قرضہ اسکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام  ملک کو اوپر لے کر جائے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ اب عام آدمی بھی  قسطوں پر اپنا گھر لے سکتا ہے اور عام آدمی کوگھرملنے سے بہت بڑی تبدیلی آئے گی کیوں کہ تنخواہ دار طبقے کے پاس اتنے وسائل نہیں ہوتے کہ وہ  پیسے جمع کرکے گھر خریدیں۔

عمران خان نے کہا کہ حکومتیں صرف ایلیٹ کلاس کا سوچتی ہیں، کسی حکومت نےغریب طبقے کےلیےگھربنانے کانہیں سوچا تھا۔عمران خان نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے کے پاس اتنے وسائل نہیں ہوتے کہ وہ پیسے جمع کر کے گھر خریدیں اور ماضی کی حکومتوں کو اوورسیز پاکستانیوں کا احساس ہی نہیں تھا۔ میں پاکستان کے ساتھ ہی بڑا ہوا ہوں۔انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک میں تنخواہ دار طبقے کو ہر بینک گھر بنانے کے لیے قرضہ دیتا ہے اور ہمارے ملک کا مسئلہ یہ ہے کہ حکومتیں عام لوگوں کا سوچتی ہی نہیں ہیں۔ تاریخ میں پہلی بار ہم یکساں نصاب کی طرف جا رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ماضی میں فیصلہ کرنے والے اپنے علاج کے لیے یا تو پرائیویٹ اسپتال جاتے تھے یا پھر بیرون ملک چلے جاتے تھے۔ چین سپر پاور اس لیے بنا کیوں کہ انہوں نے نچلے طبقے کا سوچا۔ اگر چھوٹے سے طبقے کو سہولیات میسر ہوں گی تو ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔ بھارت میں بھی امیر اور غریب میں بہت زیادہ فرق ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلی بار کم آمدن والے لوگوں کو گھر بنانے کا موقع ملے گا اور نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام ملک کو اوپر لے کر جائے گا۔ جیسے جیسے معیشت بڑھے گی سبسڈی میں بھی اضافہ کریں گے۔ اچھی بات ہے کہ بینکرز میں بھی تبدیلی آ گئی ہے تاہم اب ان کو شلوار قمیض میں بٹھا دیں گے اور بھی اچھا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ کسی حکومت نے غریب طبقے کے لیے گھر بنانے کا نہیں سوچا لیکن اب عام آدمی بھی قسطوں پر اپنا گھر لے سکتا ہے لیکن یہ پاکستان میں بہت پہلے ہو جانا چاہیے تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved