پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کے علاقے میں سنگ دل بھائی نے غیرت کے نام پر دو بہنوں کو قتل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ جی ٹی روڈ سے متصل نواحی علاقے میں پیش آیا جہاں ایک گھر میں بھائی نے دو نوجوان بہنوں کو گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے لاشوں کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد میتوں کو ورثاء کے حوالے کیا جائے گا۔اہلِ محلہ کا کہنا ہے کہ گھر میں والدین موجود نہیں تھے بہنیں اور بھائی عمیر گھر میں موجود تھا کہ اس نے 25 سالہ سحرش اور 23 سالہ نیلم کو قتل کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عمیر بہنوں کو قتل کر کے فرار ہو گیا جس کی تلاش کے لیے کارروائیاں کی جارہی ہیں۔اطلاعات ہیں کہ ملزم کو اپنی بہنوں کے کردار پر شک تھا اور آئے روز کے طعنوں سے تنگ آ کر اس نے انتہائی اقدام اٹھایا۔