پولیس نے پریانتھا کمارا قتل کیس میں زیر تفتیش 64 ملزمان کو چھوڑ دیا،جبکہ85 ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق تفتیش کے بعد 64 ملزمان کو رہا کردیا جبکہ 85 ملزمان سے تفتیش جاری ہے، تمام مرکزی ملزمان کا فارنزک ٹیسٹ مکمل ہوچکا ہے ملزمان جسمانی ریمانڈ پر زیر تفتیش ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ 85 ملزمان کا فارنزک ٹیسٹ مکمل ہو گیا ہے اور ملزمان جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔ترجمان نے مزید بتایا کہ 28 دسمبر کو 18 ملزمان کو دوبارہ گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔جب کہ 67 ملزمان کو جسمانی ریمانڈ کے لیے 3 جنوری کو عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا۔