‏ روسی صدر نے کہاپیغمبرِاسلام ﷺ کی توہین آزادی اظہار نہیں، وزیراعظم کا خیرمقدم

24  دسمبر‬‮  2021

روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ پیغمبر اسلامﷺ کی توہین آزادی اظہار نہیں ہے۔

روسی خبر رساں ایجنسی تاس کے مطابق  پیوٹن نے اپنی سالانہ نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ پیغمبرﷺ کی توہین مذہبی آزادی کی خلاف ورزی اور مسلمانوں کے جذبات کی خلاف ورزی ہے۔پیوٹن نے عام طور پر فنکارانہ آزادی کی تعریف کرتے ہوئےکہا کہ ان لوگوں کی اپنی حدود ہیں اور ان کی آزادی کی خلاف ورزی کرنا بھی کسی طور درست نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ روس ایک کثیر النسلی اور کثیر الاعتقادی ریاست کے طور پر تیار ہوا ہے اور ہم ایک دوسرے کی روایات کا احترام کرنے کے عادی ہیں،مگر کچھ دوسرے ممالک اس چیز کو پس پشت ڈال دیتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے روسی صدر کے پیغمبراسلام ﷺ سے متعلق بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ میرےپیغام کی تصدیق کی روسی صدر ‏کے بیان کا خیرمقدم کرتاہوں نبی پاک ﷺکی توہین آزادی اظہارنہیں ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ مسلم امہ کو اسلاموفوبیا کے مقابلے کیلئے پیغام کو غیرمسلم دنیا تک پہنچانا ‏چاہیے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved