مشیر داخلہ و احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا باجی ایک سوال کا جواب دیں شوگر مل کے چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں تین ارب کی رقم کہاں سے آئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں مشیر داخلہ و احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے مریم اورنگزیب کے ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ باجی سستی سنسنی نہ پھیلائیں۔
انہوں نے کہا کہ چار جنوری کو عدالتی اختیار پہ بحث ہونی ہے جس سے آج آپکا وکیل بھاگ گیا۔
باجی سستی سنسنی نہ پھیلاؤ ۴ جنوری کو عدالتی اختیار پہ بحث ہونی ہے جس سے آج آپکا وکیل بھاگ گیا
ویسے بطور ترجمان صرف ایک سوال کا جواب دے دیں ملک مقصود جو رمضان شوگر مل میں چپڑاسی تھا اسکے اکاونٹ میں ۳ ارب سے زائد رقم کہاں سے اور کیسے آئی
یقیناًآپ اپنے مالکان سے یہ نہیں پوچھ سکتی https://t.co/3VCmy7BKHy— Mirza Shahzad Akbar (@ShazadAkbar) December 24, 2021
مشیر داخلہ و احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر کا مزید کہنا تھا کہ بطور ترجمان صرف ایک سوال کا جواب دے دیں کہ رمضان شوگر مل کے چپڑاسی ملک مقصود کے اکاؤنٹ میں تین ارب سے زائد رقم کہاں سے اور کیسے آئی؟ یقیناً آپ اپنے مالکان سے یہ نہیں پوچھ سکتیں
یاد رہے اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا تھا کہ عمران خان اور شہزاد اکبر صاحب 4 جنوری کو ثبوتوں کا صندوق لے کر عدالت آئیں۔انہوں نے کہا تھا کہ عمران صاحب ساڑھے تین سال سے لگائے جانے والے اپنے جھوٹے الزامات کے حق میں ثبوت لائیں ، 4 جنوری کو عوام کو پتہ چل جائے گا کہ کون بھاگ رہا ہے۔
عمران خان اور شہزاد اکبر صاحب 4 جنوری کو عمران صاحب اور شہزاد اکبر ثبوتوں کا صندوق لے کر عدالت آئیں عمران صاحب ساڑھے تین سال سے لگائے جانے والے اپنے جھوٹے الزامات کے حق میں ثبوت لائیں
4 جنوری کو عوام کو پتہ چل جائے گا کہ کون بھاگ رہا ہے https://t.co/zJLQ5fMBFE— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) December 24, 2021