شاہ رخ کی فلموں جوان اور ڈنکی نے ریلیز سے قبل ہی 500 کروڑ کا بزنس کرلیا

6  جولائی  2023

 بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلموں جوان اور ڈنکی نے ریلیز سے قبل ہی اپنے نان تھیئریٹیکل رائٹس کی مد میں ریکارڈ قائم کردیا۔ 

بھارتی میڈیا نے اپنے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ پٹھان اداکار کے دونوں فلموں کے رائٹس مجموعی طور پر 500 کروڑ میں فروخت کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق رائٹس کے تحت سے سب سے رقم حاصل کرنے والی دونوں فلمیں شاہ رخ خان کی ہے جس سے ان کی سینما میں شہرت اور اثر انگیزی کا اظہار ہوتا ہے۔

کنگ خان کی دونوں فلموں کے ڈیجیٹل، سیٹلائٹ اور میوزک رائٹس فروخت کیے گئے، ’جوان‘ کو تمام زبانوں میں ریلیز کیا جاسکے گا جبکہ ’ڈنکی‘ کے صرف ہندی زبان کے حقوق بیچے گئے ہیں۔

میڈیا ذرائع کے  مطابق او ٹی ٹی پلیٹ فارم شاہ رخ خان کی پوری دنیا میں پھیلی مقبولیت سے خوش ہیں اور یہ تمام فریقوں کیلئے ایک جیت کی صورتحال ہے۔

’جوان‘ کو رواں برس سات ستمبر کو ریلیز کیلئے پیش کیا جائے گا جبکہ راج کمار ہیرانی کی ’ڈنکی‘ کرسمس کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved