اسرائیلی پارلیمنٹ نے ایران پر حملے کیلئے اضافی بجٹ منظور کر لیا

24  دسمبر‬‮  2021

اسرائیلی پارلیمنٹ کی فنانس کمیٹی نے ایران کے خلاف فوجی کاروائی کیلئے 2.9 بلین ڈالر کا بنٹ منظور کر لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فنانس کمیٹی نے رواں ہفتے خفیہ بجٹ کے فریم ورک کے اندر اضافی بجٹ کی منظوری دی، جس کے متعلق اطلاعات ہیں کہ یہ ایران کے خلاف فوجی کاروائی کیلئے منظور کیا گیا ہے۔ اسرائیلی جریدے ہیوم میں شائع رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم یہ اقدامات ایران کے عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری مذاکرات میں ناکام کے پیش نظر کر رہے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ بجٹ فوجی کے پہلے منظور کئے گئے سالانہ بجٹ کے علاوہ ہے، جسے اسرائیلی افواج کسی بھی ہنگامی صورتحال کیلئے استعمال کر سکتی ہیں۔ گذشتہ روز اسرائیلی فضائیہ کے نامزد ائیرچیف جنرل ٹومر بار نے کہا تھا اسرائیلی فضائیہ 24 گھنٹوں کے نوٹس میں ایران کی جوہری تنصیبات پر تباہ کن حملے کیلئے تیار ہے۔

یاد رہے کہ رواں برس اکتوبر میں بھی اسرائیلی حکومت نے ایران پر حملے کیلئے ڈیڑھ ارب ڈالر کا بجٹ منظور کیا تھا، اور ایران کو جوہری تنصیبات پر فضائی حملوں کی دھمکی دی تھی۔

اسرائیلی وزیراعظم کا گذشتہ مہینے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایران کے عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری مذاکرات میں اسرائیل فریق نہیں ہے، اور نہ ہی یہ مذاکرات ہمیں ایران پر حملے سے روک سکتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ایران نے ایٹمی ہتھیاروں کے حصول میں جب بھی ریڈ لائن کراس کی، تو اس کی فوجی تنصیبات تباہ کر دیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved