بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح‌ کا‌ یومِ پیدائش،ڈی جی آئی ایس پی آر کا پیغام

25  دسمبر‬‮  2021

مسلح افواج نے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے 145 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے قائداعظم محمد علی جناحؒ کے 145 ویں یوم پیدائش پر ٹوئٹر پر پیغام دیا ہے اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے اصولوں پر چلنے والے پرامن اور ترقی پسند پاکستان کا قائد کا وژن بحیثیت قوم ہماری کامیابی کے لیے ناگزیر ہے۔

پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پُرامن و ترقی یافتہ پاکستان بانیٔ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح ؒ کا وژن ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام کے ساتھ بابائے قوم کے حوالے سے ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved