سعودی عرب میں حوثی باغیوں کے میزائل حملے میں 2 افراد جاں بحق

25  دسمبر‬‮  2021

سعودی عرب میں حوثی ملیشیا کے میزائل حملے میں 2 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔
عرب فوجی اتحاد نے کی جانب سے جمعہ کے روز جازان اور نجران پر میزائلوں میں دوافراد کےجاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ترجمان سعودی سول ڈیفنس کے مطابق جاں بحق افراد میں ایک سعودی اورایک یمنی شہری شامل ہے جب کہ زخمیوں میں ایک سعودی اور 6 بنگلادیشی شہری شامل ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق حوثی ملیشیا کی جانب سے میزائل جازان شہر میں داغا گیا جو سمتا کے علاقے میں جاکر گرا جب کہ میزائل حملہ یمن کے شہر صعدہ سے کیا گیا جس میں 12 گاڑیوں اور چنددکانوں کوبھی نقصان پہنچا۔عرب اتحاد نے حملے پر وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی خطرے کی صورت میں فضائی حملے کیے جائیں گے۔عرب اتحاد کاکہنا ہےکہ اس سے قبل حوثی ملیشیا کی جانب سے نجران شہر پر بھی میزائل حملہ کیا گیا جسے ناکام بنادیا۔
عرب اتحادی فورس کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں اور مقیمین کے جان ومال کی حفاظت کویقینی بنانے کے لیے حوثی باغیوں کے خلاف بین الاقوامی انسانی قوانین کے دائرے میں رہتے ہوئے جامع انداز میں عسکری کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے جمعہ کے روز حوثی باغیوں کی جانب سے مملکت کے سرحدی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ایران نواز حوثی باغیوں کا ایک میزائل جازان میں گرا جبکہ دوسرا نجران میں جہاں ایک ورکشاپ کو نقصان پہنچا جبکہ ایک شہری کی گاڑی کا عقبی شیشہ بھی ٹوٹ گیا تھا تاہم بعدازاں حملوں میں دوافراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved