طالبان کا روسی صدر پیوٹن کے بیان کا خیر مقدم

25  دسمبر‬‮  2021

طالبان کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے نے کہا ہے کہ  امارت اسلامی روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے بیان کا خیرمقدم کرتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق طالبان کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ امارت اسلامی روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے بیان کا خیرمقدم کرتی ہے کہ پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی آزادی اظہار رائے نہیں  بلکہ یہ آزادی مذہب اور مسلمانوں کے مقدس جذبات کی خلاف ورزی ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ  صدر پیوٹن  کا نئی افغان حکومت کو تسلیم کرنے کے حوالے سے دیا گیا بیان خوش آئند ہے۔روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے  جمعرات کو سالانہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ  شان رسالت ﷺ میں گستاخی لوگوں کو ناراض کرنے اور اشتعال دلانے کا باعث بنتی ہے اور پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی آزادی اظہار رائے نہیں۔

یاد رہے کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا تھا کہ پیغمبر اسلامﷺ کی توہین آزادی اظہار نہیں ہے۔اس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے روسی صدر کے پیغمبراسلام ﷺ سے متعلق بیان کا خیرمقدم کیا تھا۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ میرےپیغام کی تصدیق کی روسی صدر ‏کے بیان کا خیرمقدم کرتاہوں نبی پاک ﷺکی توہین آزادی اظہارنہیں ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ مسلم امہ کو اسلاموفوبیا کے مقابلے کیلئے پیغام کو غیرمسلم دنیا تک پہنچانا ‏چاہیے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved