وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت قائد اعظم کے وژن کے مطابق کرپشن سے پاک معاشرے اور پسماندہ شہریوں کی مدد کے لیے کوشاں ہے۔
بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم قائد کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ہمارے بچوں کے لیے فخر کی بات ہےکہ وہ پاکستان جیسے آزاد ملک میں پیدا ہوئے۔
وزیراعظم نے مزید لکھا کہ محمد علی جناح نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے علیحدہ وطن کی اہمیت کا احساس کیا، جہاں تمام شہری عقیدے کی آزادی، پیشے اور مساوی مواقعوں کا حق رکھتے ہوں، قائداعظم کی جدوجہد کے بغیر پاکستان ہمارا مقدر نہیں بن سکتا تھا۔
“آج ہم اپنے عظیم رہنما قائداعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش منا رہے ہیں۔ یہ ہماری نسل اور ہمارے بچوں کیلئے فخر کی بات ہے کہ وہ ایک آزاد پاکستان میں پیدا ہوئے،جو قائداعظم کی جدوجہد کے بغیر ہمارا مقدر نہیں بن سکتا تھا”
یوم قائد کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا پیغام#QuaidDay
1/7 pic.twitter.com/ELychnbTYn— Prime Minister’s Office, Pakistan (@PakPMO) December 25, 2021
ان کا کہنا تھا کہ قائد اعظم کا بڑے چیلنجز اور مخالفتوں کے باوجود قوم کو متحد کرنے کا عزم ان کی ثابت قدمی سے ہی ممکن ہوا، مشکلات اور چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لیے انہوں نے اللہ تعالیٰ پر پختہ یقین اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کےاصولوں سے رہنمائی حاصل کی۔
“قائد اعظم کا بڑے چیلنجوں اور مخالفتوں کے باوجود قوم کو متحد کرنے کا عزم ان کی ثابت قدمی سے ہی ممکن ہوا۔ مشکلات اور چیلنجوں سے نبردآزما ہونے کے لیے انہوں نے اللہ تعالیٰ پر پختہ یقین اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کےاصولوں سے رہنمائی حاصل کی”
3/7 pic.twitter.com/9nadPV2HkY
— Prime Minister’s Office, Pakistan (@PakPMO) December 25, 2021
عمران خان کا کہنا ہے چیلنجز پر قابو پانے کا واحد حل اتحاد، ایمان اور تنظیم کے نظریات پر عمل پیرا ہونا ہے۔
وزیراعظم نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ ان کی حکومت قائد کے وژن کے مطابق کرپشن سے پاک معاشرے اور پسماندہ شہریوں کی مدد کے لیے کوشاں ہے۔
“قائد کے وژن کے مطابق ہماری حکومت کرپشن سے پاک معاشرے اور غریب اور پسماندہ شہریوں کی مدد کرنے والے نظام کے لیے کوشاں ہے۔ پاکستان کو اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے اور ان پر قابو پانے کا واحد حل قائد کے اتحاد، ایمان اور نظم کے نظریات پر عمل پیرا ہونا ہے”
5/7 pic.twitter.com/HNGpE2wo0g
— Prime Minister’s Office, Pakistan (@PakPMO) December 25, 2021