پاکستان سیٹیزن پورٹل پر مسیحی برادری کی95فیصد شکایات نمٹا دی گئیں، رپورٹ

25  دسمبر‬‮  2021

پاکستان سیٹیزن پورٹل  نےمسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کی شکایات اور حل سے متعلقہ اعداد و شمار جاری  کر دئیے۔

تفصیلات کے مطابق پچھلے تین سالوں میں مسیحی برادری کے 10,700 افراد پاکستان سیٹیزن پورٹل پر رجسٹر ہوئے, جن میں 1300 سے زائد خواتین بھی شامل ہیں ۔مجموعی طورپر13,430شکایات رپورٹ ہوئیں جن میں سے 95فیصد نمٹائیں گئیں۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ حل شدہ شکایات کے تناظر میں 6664 افراد نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔

مجموعی طور پر پورٹل کی خدمات پر اظہار اطمینان کا تناسب 50 فیصد رہا۔سب سے زیادہ  2366 شکایات بجلی و توانائی کے شعبہ سے متعلق موصول ہوئیں،۔میونسپل سروسز  کی شکایات 2031 تھیں۔مسیحی برادری صحت انصاف کارڈ کی سہولت پر 100فیصد مطمئن۔

مسیحی برادری کسان و زراعت سے 90 فیصد،آڈیٹر جنرل سے 79 فیصد مطمئن۔اسٹیٹ لائف سے 75فیصد،اور نادرا سے72 فیصد اطیمنان کااظہارکیا۔تمام اقلیتی برادری کے 24,532 افراد پاکستان  سیٹیزن پورٹل پر رجسٹر ہو چکے ہیں۔ جن کی 95 فیصد شکایات نمٹائیں جا چکی ہیں۔

رپورٹ:

Christains Community 25-12-2021

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved