قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی,شوپیاں میں 2 نوجوان شہید

25  دسمبر‬‮  2021

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری ہے،  قابض بھارتی فورسزکی فائرنگ سے شوپیاں میں مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید ہو گئے ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کےمطابق کشمیری نوجوانوں کو قابض بھارتی فوج نے شوپیاں کے علاقے چوگام میں فوجی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔

بھارتی فوج نے علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کر رکھی ہے جبکہ موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس کو بند کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ کشمیر میڈیا سروس کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے وحشیانہ تشدد کرکے ہزاروں کشمیریوں کو عمر بھر کے لیے معذور کردیا ہے۔

واضح رہے کہ 24 نومبر کو قابض بھارتی فوج کی جانب سے سرینگر میں 3 بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو تشدد اور فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا تھا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں آئے روز شہریوں کو نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں نشانہ بنایا جاتا ہے۔1989 سے اب تک بھارتی فورسز جموں کشمیر میں 96 ہزار کے قریب افراد کی جان لے چکی ہے، جبکہ گزشتہ ماہ بیس کشمیریوں کو شہید اورچھ گھر تباہ کردئیے تھے

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved