میئر مردان کے الیکشن کی دوبارہ گنتی، ریٹرننگ آفیسر نے نتائج جاری کر دئیے

25  دسمبر‬‮  2021

ریٹرننگ آفیسر نے مردان میئر کے الیکشن میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل کرنے کے بعد نتائج جاری کر دئیے۔

ریٹرننگ آفیسر مجیب الرحمان کے مطابق مردان میئر کے الیکشن میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل کرلی گئی ہے جس میں اے این پی کے حمایت ماریا کے ووٹوں میں 2 ہزار 26 ووٹوں کا اضافہ ہوا جس سے ان کے ووٹوں کی تعداد 58 ہزار 484 ہو گئی ہے۔

آر  او نے کہا کہ دوبارہ گنتی میں جے یو آئی کے امیدوار مولانا امانت شاہ کے ووٹوں میں بھی 2 ہزار 28 ووٹوں کا اضافہ ہوا جس ان کے ووٹوں کی تعداد 51 ہزار 966 ہوگئی ہے اور  وہ دوسرے نمبر  پر ہیں۔

آر او کے مطابق میئر مردان کے الیکشن میں شکست کھانے والے مولانا امانت شاہ نے دوبارہ گنتی کے نتائج تسلیم کرلیے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved