ایران کی طرف بڑھنے والے ہاتھ کاٹ دیں گے، جنگ کی دھمکیوں پر ایران کا اسرائیل کو واضح جواب، جنگی مشقیں شروع

25  دسمبر‬‮  2021

ایران نے اسرائیل کی طرف سے جنگ کی دھمکیوں کے بعد جنگی مشقوں میں 16 میزائل فائر کر کے اسرائیل کو وارننگ دے دی ہے۔

خلیجی میڈیا کے مطابق ایران کی جنگی مشقوں میں عماد، غدر، سجیل، زلزل، دیزفل اور ذوالفقار نامی بیلسٹک میزائل فائر کئے گئے، زمین سے زمین پر مار کرنے والے یہ میزائل 350 کلومیٹر سے 2000 کلومیٹر کی رینج میں ہدف کو نشانہ بنانے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان جنگی مشقوں میں جدید ٹیکنالوجی کے حامل ڈرون طیاروں کا بھی استعمال کیا گیا۔

 

ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل محمد بغیری نے کہا ہے کہ یہ مشقیں اسرائیل کی طرف سے جنگ کی دھمکیوں کا ردعمل ہیں، پاک سرزمین کی طرف بڑھنے والے ہاتھ کاٹ کے رکھ دیں گے۔ دشمن کسی دھوکے میں نہ رہے، جس کامیابی سے بیلسٹک میزائل جنگی مشقوں میں داغے گئے ہیں، اس طرح کے سینکڑوں میزائل یہودی ریاست کا نام و نشان مٹانے کیلئے تیار ہیں۔ اسرائیل کو خبردار کرتے ہیں کہ تہران کی طرف پیش قدمی سے باز ہے۔

 

یاد رہے کہ اسرائیلی حکومت نے رواں ہفتے ایران پر حملے کیلئے 2.9 بلین ڈالر کا اضافی بجٹ منظور کیا ہے، اور اسرائیلی فضائیہ کے نامزد چیف نے دھمکی دی ہے کہ ہماری فضائی فورسز 24 گھنٹے کو نوٹس پر ایران کی جوہری تنصِبات کو مکمل طور پر تباہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم کا گذشتہ مہینے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایران کے عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری مذاکرات میں اسرائیل فریق نہیں ہے، اور نہ ہی یہ مذاکرات ہمیں ایران پر حملے سے روک سکتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ایران نے ایٹمی ہتھیاروں کے حصول میں جب بھی ریڈ لائن کراس کی، تو اس کی فوجی تنصیبات تباہ کر دیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved