تاجر کےگھر پر انکم ٹیکس کا چھاپہ، 150 کروڑ روپے بر آمد

25  دسمبر‬‮  2021

تاجر کے گھر پرانکم ٹیکس کے چھاپے میں کم از کم 150 کروڑ روپے بر آمد کرلیے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے کان پورکے تاجرکے ممبئی، گجرات اورکان پورکی رہائش گاہوں اوردفاترمیں بیک وقت چھاپے مارکر150کروڑروپے سے زائد کیش برآمد کرلیا۔ کیش کے ساتھ بڑی تعداد میں زیورات اورقیمتی اشیا بھی ضبط کی گئی ہیں۔

بھارتی ٹیکس حکام کا کہنا ہے کہ تاجرسے برآمد ہونے والی نقدی کی گنتی جاری ہے۔ انکم ٹیکس حکام کی کارروائی کل شروع ہوئی تھی جوتاحال جاری ہے۔بھارتی تاجرپیوش جین کا پرفیوم کا کاروبار ہے اوروہ متعدد سیاسی شخصیات کے قریب سمجھے جاتے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ چھاپہ مکمل ہونے کے بعد مزید کارروائی کی جائیگی۔

بھارت میں انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے ٹیکس نہ دینے والوں اورمشکوک لین دین میں ملوث افراد کیخلاف مہم شروع کررکھی ہے۔سی بی آئی سی  نے ایک تصویرجاری کی ہے جس میں سی بی آئی سی، آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ اور گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) انٹیلی جنس یونٹ کے افسران ایک کمرے میں بیٹھے ہوئے نظر آرہے ہیں اور ان کے ارد گرد نقدی کے مزید ڈھیر اور نوٹ گننے والی مشینیں موجود ہیں۔

دوسری طرف اتر پردیش، گجرات اور ممبئی میں متعدد جگہوں پر چھاپوں کا سلسلہ  جمعرات کو شروع  ہوا تھا جو کہ جمعہ تک جاری  رہا ۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved