کشمیری رہنما مشعال ملک نے کہا ہے کہ قائد اعظم نےکشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا،بھارت آج کشمیریوں کی پہچان بدل رہا ہے۔
قائد اعظم ڈے پر خصوصی پیغام دیتے ہوئے مشعال ملک نے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح ایک عظیم لیڈر تھے، انہوں نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا۔مشعال ملک نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ صرف مسلمانوں کا نہیں بلکہ انسانی حقوق کا مسئلہ ہے، اگر قائداعظم زندہ ہوتے تو کشمیر کو انسانی المیے کے طور پر پیش کرتے۔انکا کہنا کہنا ہے کہ کشمیریوں کی پہچان بدلنے کی کوشش کی جارہی ہے، کشمیر میں ہر روز انسانیت کا قتل عام کیا جاتا ہے۔
کشمیری رہنما نے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے تحریک آزادی کو دبانے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا، کشمیری آج بھی اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے حریت رہنماؤں کو جیلوں میں بند کر رکھا ہے، ہندوستان کے بارے میں قائداعظم کے الفاظ لفظ با لفظ درست تھے، یہ ایک عظیم رہنما تھے۔
واضح رہے کہ بابائے قوم قائدِ اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش آج ملک بھر میں قومی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔