صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں فوجی چوکی پر دہشت گردوں کی فائرنگ میں جوان شہید ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے علاقے شیوا میں فوجی چوکی پر فائرنگ کی۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فوجی جوانوں نے دہشت گردوں کی فائرنگ پر بھرپور جوابی کارروائی کی اور فائرنگ کے تبادلے میں نائیک نور مرجان شہید ہوگیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 32 سالہ نائیک نور مرجان شہید کا تعلق کُرم سے تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔