اظہار محبت کیلئے کسے کارڈز بھیجتے رہے، شاہ رخ خان نے خود بتادیا

28  جولائی  2023

بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اظہار محبت کیلئے کارڈ بھیجا کرتے تھے۔

بھارتی فلم انڈسٹری  پرراج کرنے والے میگا اسٹار شاہ رخ خان نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ شادی سے پہلے وہ اہلیہ گوری سے محبت کرتے تھے اور اپنے جذبات ان تک پہنچانے کے لیے کارڈز کا سہارا لیتے تھے۔

شاہ رخ خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں نے خط تو نہیں لکھے لیکن کارڈز لکھتا تھا اور گوری کو بھیجتا تھا۔ کارڈز میں لمبی لمبی باتیں لکھ کر گوری سے محبت کا اظہار کرتا تھا۔

کنگ خان کا مزید کہنا تھا کہ اس زمانے میں میرے پاس پیسے نہیں ہوتے تھے اس لیے گوری کو سستے تحفے دیتا تھا۔ میں کارڈز کے ذریعے گوری کو بتاتا تھا کہ اس کے ساتھ ساری زندگی گزارنا چاہتا ہوں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved