بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ راجستھان میں گر کر تباہ ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں طیارے کا پائلٹ بھی جاں بحق ہو گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجستھان میں جیسلمیر کے مقام پر پاک بھارت سرحد کے پاس سواد سیری گاؤں میں مگ 21 طیارہ گر کر تباہ ہوا، حادثے میں ونگ کمانڈر ہرشیت سنہا ہلاک ہوگئے۔
بھارتی فضائیہ نے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ شام تقریباً ساڑھے آٹھ بجے بھارتی فضائیہ کا ایک مگ 21 طیارہ تربیتی پرواز کے دوران مغربی سیکٹر میں حادثے کا شکار ہونے کے بعد گر کر تباہ ہوا۔ بھارتی حکام کے مطابق حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
This evening, around 8:30 pm, a MiG-21 aircraft of IAF met with a flying accident in the western sector during a training sortie. Further details are awaited.
An inquiry is being ordered.— Indian Air Force (@IAF_MCC) December 24, 2021
یاد رہے کہ رواں مہینے بھارت کے چیف ڈیفنس سیکرٹری بپن راوت کا فوجی ہیلی کاپٹر بھی تامل ناڈو میں حادثے کا شکار ہوا تھا، جس کے باعث طیارے میں موجود تمام 14 افراد ہلاک ہو گئے تھے، حادثے کی تحقیقات شروع کی گئی تھیں، جس کی تفصیلات میڈیا سے شیئر نہیں کی گئیں