بالی وڈ کی مقبول جوڑی کا 18 برس بعد راہیں جدا کرنے کا فیصلہ

30  جولائی  2023

بالی وڈ اداکار فردین خان اور ان کی اہلیہ نتاشا مادھونی نے شادی کے 18 سال بعد ایک دوسرے سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فردین خان اور ان کی اہلیہ نتاشا مادھونی نے شادی کے 18 سال بعد ایک دوسرے سے علیحدگی کا فیصلہ باہمی رضامندی سے کیا، دونوں ایک سال سے علیحدہ رہ رہے تھے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نتاشا ان دنوں اپنے بچوں کے ہمراہ لندن میں مقیم ہیں جبکہ فردین ممبئی میں اپنی والدہ کے ساتھ رہ رہے ہیں تاہم دونوں کی جانب سے اب تک طلاق کے حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فردین اور ان کی اہلیہ نے ازدواجی تعلقات میں مسائل کی بنا پر علیحدہ رہنا شروع کیا تھا تاہم مسائل کے حل میں ناکامی کے باعث اب دونوں نے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ فردین اور نتاشا 2005 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، 2013 میں جوڑے کے ہاں پہلی بیٹی جبکہ 2017 میں دوسرے بچے (بیٹے) کی پیدائش ہوئی تھی۔

گزشتہ کئی برسوں سے فردین خان نے شوبز سے بھی کنارہ کشی اختیار کی ہوئی ہے تاہم حال ہی میں ان کے کم بیک کی خبریں میڈیا کی زینت بنی تھیں۔

 فردین خان  11 برس بعد بالی وڈ میں دوبارہ انٹری دے رہے ہیں، فردین خان اب ایک تھرلر فلم ’وس فوٹ‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے جس میں ان کے ہمراہ رتیش دیش مکھ بھی موجود ہوں گے۔

فردین خان آخری بار 2011 میں فلم دلہا مل گیا میں نظر آئے تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved