امریکی جمہوریت کا اصل چہرہ، سیاہ فام نائب صدر کملا ہیرس کو بھی نسلی تعصب کا سامنا

25  دسمبر‬‮  2021

امریکہ کی نائب صدر کملا ہیرس نے کہا ہے کہ میڈیا کی کوریج میں ان کے ساتھ ہونے والا امتیازی سلوک ان کے سفید فام نہ ہونے کی وجہ سے ہے، اگر وہ سفید فام ہوتیں تو ان کی خبروں کی کوریج مختلف ہوتی۔

امریکی جریدے نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے میڈیا میں اپنے ساتھ امتیازی سلوک برتے جانے کا شکوہ کیا ہے، کملا ہیرس نے اپنے قریبی دوستوں کو بتایا ہے کہ وہ ایسے مسائل کا شکار ہیں، جن کا حل ان کے پاس بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں سفید فام اور مرد ہوتی تو میرے متعلق ایسی بے بنیاد خبریں شائع نہ کی جاتیں، کملا ہیرس نے اپنے قریبی دوستوں کو یہ بھی بتایا کہ بے جا تنقید اور دباؤ ان کے کام میں رکاوٹ کا باعث بن رہے ہیں۔

کیلیفورنیا کے ڈیموکریٹ رکن کانگریس کیرن باس نے بھی امریکی نائب صدر کا ساتھ دیتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کو منفی میڈیا کوریج کے درمیان کملا ہیرس کا زیادہ زور سے ساتھ دینا چاہیے تھا۔

یاد رہے کہ گذشتہ برس مئی میں سیاہ فام جارج فلوئیڈ کی پولیس اہلکار کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد بھی پورے ملک میں فسادات پھوٹ پڑے تھے، جہاں سیاہ فام ملک بھر میں امتیازی سلوک کے باعث سراپا احتجاج تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved