قابض فوج نے ریاستی دہشتگردی کے دوران فائرنگ کرکے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے ضلع اسلام آباد کے علاقے اننت ناگ میں کشمیری نوجوان کو محاصرے اور نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں شہیدکر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کا بتانا ہے کہ قابض بھارتی فوج نے علاقے کے داخلی و خارجی راستے بند کر دیے ہیں اور قابض انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ، موبائل فون سروسز بھی معطل کر رکھی ہے۔
بھارتی فوج کی جانب سے علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کرکے اب بھی سرچ آپریشن جاری ہے جب کہ گزشتہ روز بھی ضلع شوپیاں میں آپریشن کے دوران 2 نوجوان شہید ہوگئے تھے جس کے بعد گزشتہ 3 روز کے دوران شہید نوجوانوں کی تعداد 6 تک پہنچ گئی ہے۔
واضح رہے کہ 24 نومبر کو قابض بھارتی فوج کی جانب سے سرینگر میں 3 بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو تشدد اور فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا تھا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں آئے روز شہریوں کو نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں نشانہ بنایا جاتا ہے۔1989 سے اب تک بھارتی فورسز جموں کشمیر میں 96 ہزار کے قریب افراد کی جان لے چکی ہے، جبکہ گزشتہ ماہ بیس کشمیریوں کو شہید اورچھ گھر تباہ کردئیے تھے۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی جاری ،مزید 3 کشمیری نوجوان شہید
26
دسمبر 2021