وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ گلگت بلستان کی سپریم کورٹ کے سابق چیف جج رانا شمیم نے حلف نامہ نواز شریف کے دفتر میں ان کے سامنے نوٹرائز کرایا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اس حوالے سے بیان جاری کیا ہے۔ انہوں نےکہا ہے کہ رانا شمیم نے حلف نامہ نواز شریف کے دفتر میں ان کے سامنے نوٹرائز کرایا۔ان نء مزید لکھا کہ نئے انکشافات نے ایک بار پھر شریف فیملی کو سسیلین مافیا ثابت کیا۔
فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا اس سے ثابت ہوتا ہے کہ کیسے مافیا کی طرح عدالتوں، اداروں کو بلیک میل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔اس کے ساتھ ایک اخباری تراشہ بھی شیئر کیا ہے۔
راناشمیم نے جسٹس ثاقب نثار اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج صاحبان کیخلاف حلف نامہ نواز شریف کے دفتر میں ان کے سامنے Notarise کرایا،نئےانکشافات نےایک بار پھر شریف فیملی کو سیسیلین مافیا ثابت کیا ہے کہ کس طرح وہ ایک مافیا کی طرح عدالتوں سمیت اداروں کو بلیک میل کرنےکی صلاحیت رکھتےہیں pic.twitter.com/MBPx0V1jpY
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 26, 2021