سلمان خان کو اپنے فارم ہاؤس میں سانپ نے ڈس لیا، نجی اسپتال منتقل

26  دسمبر‬‮  2021

بالی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کو اپنے فارم ہاؤس سانپ نے ڈس لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب اپنے فارم ہاؤس میں موجود تھے جہاں انہیں سانپ نے ڈس لیا جس کے فوری بعد انہیں ممبئی کے ایک نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ خوش قسمتی سے سانپ زہریلا نہیں تھا جس کی وجہ سے سلمان خان کو زیادہ نقصان نہیں ہوا۔سلمان خان کو اسپتال میں طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے جس کے بعد وہ اس وقت اپنے فارم ہاؤس میں ہی موجود ہیں اور آرام کررہے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved