واہ واہ زبردست میاں صاحب یہ ہوتی ہے ووٹ کی عزت زبردست، شہباز گل

26  دسمبر‬‮  2021

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ نواز شریف نے کفن باندھ لیا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹرشہباز گل نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی واطن واپسی سے متعلق خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک طنزیہ ٹوئٹ کی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ نواز شریف پہلے والا نواز شریف بلکہ بلکہ انقلابی بن چکا ہے۔انہوں نے لکھا کہ اب آپ نواز شریف کو باہر بھیجیں گے بھی تو وہ نہیں جائے گا۔ڈاکٹر شہباز گل نے لکھا کہ حواری بولیں گے واہ واہ واہ زبردست ووٹ کو عزت دو واہ میاں صاحب اور ہماری ڈیل ہو گئی ہے۔انہوں نے پھر لکھا کہ حواری کہیں گے واہ واہ زبردست میاں صاحب یہ ہوتی ہے ووٹ کی عزت زبردست۔

معاون خصوصی نے اپنی ٹوئٹ کے اختتام میں لکھا کہ کی زندگی اے ایناں دی۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور کا کہنا تھا کہ ووٹ کوعزت دو کی باتیں کرنے والے ڈیل کے لیے اِدھر اُدھر دیکھ رہے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved