نواز شریف واپس آئیں اور اور باقی زندگی جیل میں گزاریں، قاسم سوری

26  دسمبر‬‮  2021

کوئٹہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قاسم سوری نے کہا ہے کہ جو عدالتوں سے نااہل ہوا ہو، اس کا اپنا مستقبل کیا ہوگا، آج نواز شریف نشانِ عبرت بنا ہوا ہے۔ چاہتے ہیں نوازشریف واپس آئیں اور باقی زندگی جیل میں گزاریں۔

قاسم خان سوری کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں پارٹی کی تنظیم سازی کی طرف جائیں گے، کوشش ہوگی کہ پورے بلوچستان میں تنظیم سازی کے لیے جاؤں۔نو منتخب صدر پی ٹی آئی بلوچستان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ایک ہی ہے، پی ٹی آئی میں سب وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں، سب کو ساتھ لے کر چلیں گے اور میں مرکز میں بلوچستان کی آواز بنوں گا۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں سب سے بڑا 75 ارب روپے کا پیکیج دیا گیا، صوبے میں بہت سے ترقیاتی کام ہورہے ہیں، یہاں جو علاقے پیچھے رہ گئے تھے ان کی ترقی کے لئے کام کریں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved