کانگو میں کرسمس تقریب کے دوران خودکش حملہ

26  دسمبر‬‮  2021

افریقی ملک کانگو میں کرسمس تقریب کے دوران ایک ریسٹورینٹ پر خودکش بمبار نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اُڑالیا جس کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔

عالمی میڈیا کے مطابق کانگو کے مشرقی شہر بینی کے ایک ریسٹورینٹ میں  خود کش بمبار نے ریسٹورینٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے سیکیورٹی گارڈ نے روکا تو حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا۔ تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم حکومت نے الائیڈ ڈیموکریٹک فورسز کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

ریسٹورینٹ میں کرسمس کی مناسبت سے تقریب رکھی گئی تھی جس میں 70 سے زائد افراد شریک تھے۔ خودکش حملے میں 3 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے 6 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔اگر حملہ آور ریسٹورینٹ میں داخل ہوجاتا تو ہلاکتیں زیادہ ہونے کا خدشہ تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved