پاکستان کا دورہ شیڈول کے مطابق کریں گے، آسٹریلوی چیف ایگزیکٹیو

26  دسمبر‬‮  2021

کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو نک ہاکلے کا کہنا ہے کہ اومی کرون کے باعث صورت حال مشکل ہے لیکن اس کے باوجود پاکستان کا دورہ شیڈول کے مطابق کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو نک ہاکلے نے دورۂ پاکستان سے متعلق کہا ہے کہ پاکستان میں اومی کرون کی تشخیص کے باوجود آسٹریلیا کا دورۂ شیڈول کے مطابق ہوگا۔ایک بیان میں آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو نک ہاکلے کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کی ٹیم حال ہی میں تمام صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان گئی تھی، پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ ہر لحاظ سے مکمل رابطے میں ہیں۔

نک ہاکلے کا کہنا تھا کہ اومی کرون کے باعث صورتحال مشکل ہے لیکن دورۂ پاکستان کے لیے پرعزم ہیں، جب تک حالات محفوظ ہیں تب تک آسٹریلیا پاکستان کا دورہ کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔خیال رہے کہ آسٹریلیا نے آئندہ سال مارچ میں 24 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان تین ون ڈے اور تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جانی ہے جبکہ دونوں ٹیموں کے مابین ایک ٹی 20 بھی شیڈول ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved