قومی سلامتی امور اور افغانستان کی صورتحال پر نیشنل سیکیورٹی کمیٹی (این ایس سی) کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا۔
اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں قومی سلامتی اور اس سے جڑے اہم امور زیر غور آئیں گے۔اجلاس میں عسکری حکام، سینئر وزراء جن میں وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وزیراعظم مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف شریک ہوں گے۔
اجلاس میں عسکری حکام کی جانب سے قومی سلامتی کے موجودہ امور پر بریفنگ دی جائے گی۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی دفاع کے تمام ممبران بھی خصوصی طور پر اجلاس میں شریک ہوں گے۔