میانمارمیں فوج نے خواتین سمیت 30 افراد کو گولیاں مار کر لاشیں جلا دی

26  دسمبر‬‮  2021

میانمار میں مبینہ طور پر فوج نے ایک گاؤں کے درجنوں مکینوں کو گرفتار کرنے کے بعد ان میں سے 30 افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا جس کے بعد ان کی لاشیں جلا دی گئیں۔

میانمار میں مبینہ طور پر فوج نے ایک گاؤں کے درجنوں مکینوں کو گرفتار کرنے کے بعد ان میں سے 30 افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا جس کے بعد ان کی لاشیں جلا دی گئیں۔ ہلاک کیے جانے والے افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے ۔خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے ایک گواہ اور مقامی رپورٹس کے حوالے سے بتایا ہے کہ مذکورہ واقعہ کرسمس سے ایک رات قبل ریاست کایاہ میں ہپروسو شہر کے قریب موسو نامی گاؤں میں پیش آیا۔اس واقعے کی مبینہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جس کے بعد فوج کے خلاف غم و غصہ بڑھ گیا ہے ۔

ان کے مطابق فوج نے ان افراد کو شہر کے مغربی حصے میں واقع پناہ گزین کیمپ کی طرف جاتے ہوئے گرفتار کیا اور پھر ان کو گولی مار دی گئی۔

حکومت کی جانب سے ابھی تک اس واقعے کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے تاہم سرکاری اخبار میانما آلن میں شائع خبر کے مطابق موسو گاؤں میں لڑائی جمعے کو اس وقت شروع ہوئی جب فوجی حکومت کے مخالف مزاحمتی گروپ کے ارکان نے فوج پر حملہ کیا۔عینی شاہد نے اے پی کو بتایا کہ جلی ہوئی لاشیں ناقابل شناخت ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جائے وقوع سے بچوں اور خواتین کے کپڑے اور دوائیاں بھی ملی ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved