کرکٹ پر بنی بولی وڈ فلم 83 بائیکاٹ کے مطالبے کے با وجود کروڑوں روپے کا بزنس کر لیا

26  دسمبر‬‮  2021

بھارت کی 1983 کے ورلڈ کپ میں کامیابی کے حوالے سے بننے والی فلم 83 میں مرکزی کردار رنویر سنگھ اور ان کی اہلیہ دیپیکا پدوکون نے ادا کیا ہے۔

بھارتی فلموں کے اداکار رنویر سنگھ کی فلم 83 ریلیز ہوتے ہی ہر جگہ چھا گئی ہے۔ بھارت کی 1983 کے ورلڈ کپ میں کامیابی کے حوالے سے بننے والی فلم 83 میں مرکزی کردار رنویر سنگھ اور ان کی اہلیہ دیپیکا پدوکون نے ادا کیا۔رنویر کی فلم 83 کورونا وائرس کی وجہ سے کئی ماہ کی تاخیر سے ریلیز ہوئی لیکن فلم ریلیز ہوتے ہی چھا گئی اور اس کی کامیابی نے سارے دکھ دور کر دیے ہیں۔

فلم 83 کی کامیابی نے ایک مرتبہ پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ رنوی اور دیپیکا کی جوڑی نجی زندگی کے ساتھ ساتھ بڑے پردے پر بھی کامیاب ہے۔واضح رہے کہ فلم 83 نے بھارت کے سینما گھروں میں پہلے دن ہی 12 کروڑ کا زبردست بزنس کیا تھا جبکہ فلم نے دوسرے دن 16 کروڑ کا بزنس کیا۔

رنویر کی فلم 83 اب تک بھارت میں 28 کروڑ روپے کما چکی ہے جب کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں اس کی کمائی الگ ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ 83 آسانی سے اپنی لاگت پوری کر لے گی تاہم شائد یہ 100 کروڑ کلب میں شامل نہ ہو سکے۔

فلم کی ریلیز سے قبل ہی آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے مداحوں نے رنویر سنگھ کی فلم 83 کا بائیکاٹ کردیا تھا، سشانت کے مداحوں کا کہنا ہے کہ رنویر سنگھ نے آنجہانی اداکار کا مذاق اڑایا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved