حسن نواز کے دفتر میں ‏بیان حلفی پردستخط کیےگئے، رانا شمیم بیان حلفی سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف

26  دسمبر‬‮  2021

رانا شمیم کی جانب سے بیان حلفی پر دستخط حسن نواز کے دفتر میں ان کے سامنے کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے بیان حلفی کے معاملے میں بڑا انکشاف سامنے آگیا ہے، روزنامہ ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق رانا شمیم نے بیان حلفی پر دستخط نواز شریف کے دفتر میں کیے۔.برطانوی سولیسٹر چارلس گتھری نے انکشاف کیا کہ رانا شمیم نے بیان حلفی ‏پر دستخط نوازشریف کےدفتر میں کیے

چارلس گتھری نے کہا کہ دستاویزات کا پوری طرح سےمطالعہ نہیں کرسکے علم تھا نوازشریف ‏سےمتعلق اس میں کوئی بڑی بات ہے دستاویزات کو سرسری دیکھنےکےبعدان کی تصدیق کر دی۔برطانوی سولیسٹر کے مطابق نوٹری شناخت کی تصدیق کے بعد دستاویزات پر مہر لگاتا ہے ‏دستاویزات کےاصل ہونےکی کوئی ذمہ داری نہیں ہوتی دستخط کےوقت ان کے اردگرد کافی لوگ ‏موجود تھے ان لوگوں کی موجودگی سےلگادستاویزات کافی اہمیت کےہیں حسن نواز کے دفتر میں ‏بیان حلفی پردستخط کیےگئے۔یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ نوازشریف رانا شمیم کو چیف جسٹس بنانا چاہتے تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved