واٹس ایپ نے ویب ورژن کیلئے بہترین پرائیویسی فیچر متعارف کرا دیا

14  اگست‬‮  2023

واٹس ایپ کی جانب سے کچھ عرصے پہلے موبائل صارفین کی چیٹس کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے فنگر پرنٹ لاک کا فیچر متعارف کرایا گیا تھا۔

چیٹ لاک نامی اس فیچر کے ذریعے صارفین مخصوص چیٹس کو دیگر افراد کی رسائی سے دور رکھنے کے لیے لاک کر سکتے ہیں اور صرف ان کے فنگر پرنٹ سے ہی وہ چیٹ اوپن ہوتی ہے۔

اب یہ فیچر واٹس ایپ کے ویب ورژن کے لیے بھی متعارف کرایا جا رہا ہے۔

واٹس ایپ کے ویب ورژن میں چیٹس کو موبائل ڈیوائسز جتنا تحفظ حاصل نہیں ہوتا اور یہی وجہ ہے کہ کمپنی کی جانب سے چیٹس کو پاس ورڈ سے لاک کرنے کا آپشن متعارف کرایا جا رہا ہے تاکہ پرائیویسی کو زیادہ تحفظ مل سکے۔

ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق یہ نیا فیچر ابھی واٹس ایپ ویب کے بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔

یہ آپشن ویب ورژن کی پرائیویسی سیٹنگز میں موجود ہے اور وہاں جانے پر اسکرین لاک آپشن نظر آئے گا جس کے ذریعے واٹس ایپ ویب تک رسائی پاس ورڈ سے مشروط ہو جائے گی۔

اگر کوئی صارف پاس ورڈ سے چیٹ لاک کرنے کے پاس ورڈ بھول جائے گا تو اسے واٹس ایپ استعمال کرنے کے لیے ویب ورژن سے لاگ آؤٹ ہوکر دوبارہ کیو آر کوڈ اسکین کرکے سائن ان ہونا ہوگا۔

یہ فیچر ایسے صارفین کے لیے کارآمد ثابت ہوگا جو دفاتر میں واٹس ایپ کو ویب ورژن میں استعمال کرتے ہیں۔

اسی طرح اگر ان کا کمپیوٹر کھلا رہ جائے تو بھی انہیں فکر نہیں ہوگی کہ کوئی ان کی ذاتی چیٹس کو دیکھ سکے گا۔

فی الحال یہ فیچر واٹس ایپ ویب کے بیٹا ورژن میں چند صارفین کو دستیاب ہے تو ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ کب تک اسے تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ کمپنی کی جانب سے نومبر 2022 میں واٹس ایپ ویب کے لیے اس فیچر کی تیاری کا اعلان کیا گیا تھا۔

کئی ماہ تک کمپنی کے اندر اس فیچر کی آزمائش کی گئی اور اب جاکر اسے بیٹا ورژن میں پیش کیا گیا ہے۔

اگر آپ بیٹا ورژن استعمال کر رہے ہیں تو ہو سکتا ہے کہ یہ فیچر دستیاب ہو، اگر نظر نہ آئے تو چند دن تک آپ اسے استعمال کر سکیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved